Close Menu
اخبارِخیبرپشاور
    مفید لنکس
    • پښتو خبرونه
    • انگریزی خبریں
    • ہم سے رابطہ کریں
    Facebook X (Twitter) Instagram
    پیر, اکتوبر 5, 2026
    • ہم سے رابطہ کریں
    بریکنگ نیوز
    • افغانستان سے متعلق ماسکو فارمیٹ کا اجلاس، پاکستان کے اعلیٰ سطحی وفد کی اجلاس میں شرکت
    • خیبرپختونخوا میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی، ڈیرہ اسماعیل خان میں 3 خارجی دہشت گرد جہنم واصل
    • سرکاری حج سکیم: دوسری قسط کی وصولی آج رات سے شروع
    • اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کل پاکستان کا سرکاری دورہ کریں گے
    • 24 سال بعد نیشنل ہاؤسنگ پالیسی کا باضابطہ اجرا، بے گھر افراد کو چھت فراہمی میں پیش رفت
    • ہیلتھ سیکٹر میں خود انحصاری: ایس آئی ایف سی کی اصلاحات سے برآمدات بڑھانے کے اقدامات پر غور
    • ایشین گیمز اختتام پذیر، چین بازی لے گیا، پاکستان 10 میڈلز کے ساتھ 29ویں نمبر پر رہا
    • وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے لکی مروت سے لانگ مارچ کا آغاز کردیا
    Facebook X (Twitter) RSS
    اخبارِخیبرپشاوراخبارِخیبرپشاور
    پښتو خبرونه انگریزی خبریں
    • صفحہ اول
    • اہم خبریں
    • قومی خبریں
    • بلوچستان
    • خیبرپختونخوا
    • شوبز
    • کھیل
    • بلاگ
    • ادب
    • اسپاٹ لائٹ
    اخبارِخیبرپشاور
    آپ پر ہیں:Home » پاکستان نے نور خان ایئر بیس پر ایرانی طیاروں کی موجودگی سے متعلق امریکی میڈیا کی خبر کو گمراہ کن قرار دیدیا
    اہم خبریں مئی 12, 2026

    پاکستان نے نور خان ایئر بیس پر ایرانی طیاروں کی موجودگی سے متعلق امریکی میڈیا کی خبر کو گمراہ کن قرار دیدیا

    Facebook Twitter Email
    Pakistan calls US media report on presence of Iranian aircraft at Nur Khan airbase misleading
    باضابطہ مذاکرات ابھی دوبارہ شروع نہیں ہوئے، تاہم اعلیٰ سطح پر سفارتی روابط مسلسل جاری رہے ہیں، ترجمان دفتر خارجہ
    Share
    Facebook Twitter Email

    پاکستان نے نور خان ایئربیس پر ایرانی طیاروں کی موجودگی کے حوالے سے سی بی ایس نیوز کی رپورٹ کو قطعی طور پر مسترد کرتے ہوئے اس کو گمراہ کن قرار دے دیا ۔

    اسلام آباد: دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ اس نوعیت کی قیاس آرائیوں پر مبنی بیانیہ بظاہر خطے میں استحکام اور امن کے لیے جاری کوششوں کو نقصان پہنچانے کے لیے گھڑا گیا ہے ۔

    ترجمان نے کہا ہے کہ جنگ بندی کے بعد اور اسلام آباد مذاکرات کے ابتدائی دور کے دوران ایران اور امریکہ سے متعدد طیارے پاکستان پہنچے تاکہ مذاکراتی عمل سے وابستہ سفارتی عملے، سکیورٹی ٹیموں اور انتظامی سٹاف کی نقل و حرکت کو سہولت فراہم کی جا سکے، بعض طیارے اور معاون عملہ آئندہ ممکنہ مذاکراتی ادوار کی توقع میں عارضی طور پر پاکستان میں موجود رہا ۔

    بیان کے مطابق اگرچہ باضابطہ مذاکرات ابھی دوبارہ شروع نہیں ہوئے، تاہم اعلیٰ سطح پر سفارتی روابط مسلسل جاری رہے ہیں، اسی تناظر میں ایرانی وزیرِ خارجہ کے اسلام آباد کے دوروں کو موجودہ انتظامی اور لاجسٹک سہولیات کے تحت ممکن بنایا گیا، پاکستان میں موجود ایرانی طیارے جنگ بندی کے دوران آئے تھے اور ان کا کسی فوجی ہنگامی صورتحال یا حفاظتی انتظام سے کوئی تعلق نہیں، اس کے برعکس دعوے محض قیاس آرائیاں، گمراہ کن اور حقائق سے مکمل طور پر عاری ہیں ۔

    دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ پاکستان نے ہمیشہ ایک غیر جانبدار، تعمیری اور ذمہ دار سہولت کار کے طور پر مکالمے اور کشیدگی میں کمی کی حمایت کی ہے، اسی کردار کے تحت پاکستان نے جہاں ضرورت پیش آئی، معمول کے مطابق انتظامی اور لاجسٹک تعاون فراہم کیا، جبکہ تمام متعلقہ فریقوں کے ساتھ مکمل شفافیت اور مسلسل رابطہ بھی برقرار رکھا ۔

    وزارت خارجہ نے واضح کیا ہے کہ پاکستان خطے اور دنیا میں امن، استحکام اور سلامتی کے فروغ، کشیدگی میں کمی، اور بامعنی مذاکرات کے لیے کی جانے والی تمام مخلصانہ کوششوں کی حمایت جاری رکھنے کے عزم پر قائم ہے ۔

    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleوزیر اعظم شہباز شریف کی سیکیورٹی اداروں کی استعداد بڑھانے کی ہدایت
    Next Article سوات کے سیلاب متاثرین سڑکوں پر،8 ماہ بعد بھی امدادی رقم نہیں ملی
    Arshad Iqbal

    Related Posts

    خیبرپختونخوا میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی، ڈیرہ اسماعیل خان میں 3 خارجی دہشت گرد جہنم واصل

    اکتوبر 5, 2026

    سرکاری حج سکیم: دوسری قسط کی وصولی آج رات سے شروع

    اکتوبر 5, 2026

    اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کل پاکستان کا سرکاری دورہ کریں گے

    اکتوبر 5, 2026

    Comments are closed.

    khybernews streaming
    فولو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    • YouTube
    مقبول خبریں

    افغانستان سے متعلق ماسکو فارمیٹ کا اجلاس، پاکستان کے اعلیٰ سطحی وفد کی اجلاس میں شرکت

    اکتوبر 5, 2026

    خیبرپختونخوا میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی، ڈیرہ اسماعیل خان میں 3 خارجی دہشت گرد جہنم واصل

    اکتوبر 5, 2026

    سرکاری حج سکیم: دوسری قسط کی وصولی آج رات سے شروع

    اکتوبر 5, 2026

    اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کل پاکستان کا سرکاری دورہ کریں گے

    اکتوبر 5, 2026

    24 سال بعد نیشنل ہاؤسنگ پالیسی کا باضابطہ اجرا، بے گھر افراد کو چھت فراہمی میں پیش رفت

    اکتوبر 5, 2026
    Facebook X (Twitter) Instagram
    تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2026 اخبار خیبر (خیبر نیٹ ورک)

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.