Close Menu
اخبارِخیبرپشاور
    مفید لنکس
    • پښتو خبرونه
    • انگریزی خبریں
    • ہم سے رابطہ کریں
    Facebook X (Twitter) Instagram
    منگل, اکتوبر 7, 2025
    • ہم سے رابطہ کریں
    بریکنگ نیوز
    • اے کے آئی،مختلف اعصابی مسائل سے دوچار بچوں کیلئے پشاور میں ایک منفرد اور خیراتی ادارہ
    • کوہاٹ میں دہشتگردوں کا چیک پوسٹ پر حملہ، پولیس اہلکار شہید، ایف سی حوالدار زخمی
    • پی ٹی آئی نے پیپلز پارٹی کو وزیراعظم کےخلاف تحریک عدم اعتماد لانے کی پیشکش کردی
    • دہشت گردی پر قابو پانے کیلئے پاکستان سے ہر ممکن تعاون کریں گے، ملائشین وزیراعظم
    • بلوچستان میں مقامی قبائل اور فتنہ الہندوستان میں جھڑپ کے دوران 4 دہشتگرد ہلاک
    • شَرجِیل میمن کا سیاسی وار: اتحادیوں میں پھوٹ ڈالنے کا فن
    • پنجاب حکومت پیپلز پارٹی کی آڑ میں وزیراعظم کو نشانہ بنارہی ہے، یہ سازش کامیاب نہیں ہونے دینگے، شرجیل میمن
    • ویمنز ورلڈکپ، بھارت نے پاکستان کو 88 رنز سے شکست دیدی
    Facebook X (Twitter) RSS
    اخبارِخیبرپشاوراخبارِخیبرپشاور
    پښتو خبرونه انگریزی خبریں
    • صفحہ اول
    • اہم خبریں
    • قومی خبریں
    • بلوچستان
    • خیبرپختونخواہ
    • شوبز
    • کھیل
    • دلچسپ و عجیب
    • بلاگ
    اخبارِخیبرپشاور
    آپ پر ہیں:Home » فیلڈ مارشل عاصم منیر کی قیادت میں نئے پاکستان کا آغاز
    بلاگ

    فیلڈ مارشل عاصم منیر کی قیادت میں نئے پاکستان کا آغاز

    اگست 4, 2025کوئی تبصرہ نہیں ہے۔3 Mins Read
    Facebook Twitter Email
    Pakistan Enters a New Era Under Field Marshal Asim Munir
    A New Chapter for Pakistan on the World Stage
    Share
    Facebook Twitter Email

    پاکستان اس وقت ایک اہم سفارتی تبدیلی کے دور سے گزر رہا ہے، اور اس تبدیلی کی قیادت کر رہے ہیں فیلڈ مارشل سید عاصم منیر۔ عالمی سطح پر ان کی قائدانہ صلاحیتوں کو نہ صرف تسلیم کیا جا رہا ہے بلکہ ان کے سفارتی اقدامات کو بھی سراہا جا رہا ہے۔ برطانوی جریدے  دی اکانومسٹ نے 3 اگست کو شائع ہونے والے اپنے مضمون میں فیلڈ مارشل کو بھرپور خراجِ تحسین پیش کیا اور ان کی امریکا کے ساتھ تعلقات کو نئی سمت دینے کی کوششوں کی تعریف کی۔

    دی اکانومسٹ کے مطابق  18 جون کو فیلڈ مارشل عاصم منیر اور سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان وائٹ ہاؤس میں ہونے والی نجی ملاقات خطے میں ایک بڑی سفارتی تبدیلی کا آغاز ثابت ہوئی۔ اس ملاقات نے نہ صرف پاک امریکا تعلقات میں نئی جان ڈالی، بلکہ امریکا کی جنوبی ایشیائی پالیسی میں بھی ایک بڑا موڑ لایا۔

    دلچسپ بات یہ ہے کہ امریکا نے بھارت کو "مردہ معیشت” قرار دیتے ہوئے اس پر 25 فیصد ٹیرف عائد کیا، جبکہ پاکستان کے ساتھ تجارتی معاہدے کا اعلان کرتے ہوئے محض 19 فیصد ٹیرف لگایا گیا۔ یہ فرق امریکا کے پاکستان کے ساتھ بڑھتے ہوئے اعتماد کا مظہر ہے۔

    جریدے کے مطابق امریکی حکام نے پاکستان کی دہشتگردی، خاص طور پر داعش کے خلاف کارروائیوں کی کھل کر تعریف کی ہے۔ امریکہ اب پاکستان کو بکتر بند گاڑیاں، نائٹ وژن آلات اور دیگر دفاعی سازوسامان فراہم کرنے پر غور کر رہا ہے۔ ساتھ ہی امریکی پالیسی ساز بھارت کی منفی سرگرمیوں پر گہری نظر رکھے ہوئے ہیں، جو پاکستان کی سفارتی کامیابی کا واضح اشارہ ہے۔

    فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نہ صرف امریکا بلکہ چین اور خلیجی ممالک کے ساتھ بھی متوازن اور بامعنی تعلقات قائم رکھے ہوئے ہیں۔ عالمی سفارت کار اور بین الاقوامی سرمایہ کار براہِ راست ان سے رابطے میں ہیں، جو پاکستان کے عالمی اثرورسوخ میں اضافے کی علامت ہے۔ بھارت کے ساتھ حالیہ تنازع کے بعد فیلڈ مارشل کی مقبولیت میں بھی خاصا اضافہ دیکھا گیا ہے۔

    رپورٹ میں یہ بھی انکشاف کیا گیا کہ صدر ٹرمپ کے قریبی حلقے پاکستان کے کرپٹو کرنسی اور مائننگ سیکٹرز میں سرمایہ کاری میں دلچسپی رکھتے ہیں۔ اس سے نہ صرف پاکستان کی ڈیجیٹل معیشت کو فروغ ملے گا بلکہ عالمی سرمایہ کاری کے نئے دروازے بھی کھلیں گے۔

    دی اکانومسٹ کا تجزیہ واضح کرتا ہے کہ پاکستان کی نئی سفارتی حکمت عملی عالمی سطح پر فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کو ایک مضبوط، فعال اور بین الاقوامی سطح پر مؤثر رہنما کے طور پر پیش کر رہی ہے۔ ان کی زیرِ قیادت پاکستان بلاشبہ ایک نئے، خودمختار اور طاقتور دور میں داخل ہو چکا ہے۔

    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleپاکستان نے تیسرے ٹی ٹوینٹی میں ویسٹ انڈیز کو شکست دیکر سیریز اپنے نام کرلی
    Next Article وزیراعظم کا گلگت بلتستان میں سیلاب کے بعد بحالی کیلئے 4 ارب روپے فوری امداد کا اعلان
    Tahseen Ullah Tasir
    • Facebook

    Related Posts

    شَرجِیل میمن کا سیاسی وار: اتحادیوں میں پھوٹ ڈالنے کا فن

    اکتوبر 5, 2025

    سیاست کی بازی نہیں، سلامتی کی لڑائی ہے

    ستمبر 29, 2025

    داعش کمانڈر محمد احسانی ہلاک

    ستمبر 28, 2025
    Leave A Reply Cancel Reply

    Khyber News YouTube Channel
    khybernews streaming
    فولو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    • YouTube
    مقبول خبریں

    اے کے آئی،مختلف اعصابی مسائل سے دوچار بچوں کیلئے پشاور میں ایک منفرد اور خیراتی ادارہ

    اکتوبر 6, 2025

    کوہاٹ میں دہشتگردوں کا چیک پوسٹ پر حملہ، پولیس اہلکار شہید، ایف سی حوالدار زخمی

    اکتوبر 6, 2025

    پی ٹی آئی نے پیپلز پارٹی کو وزیراعظم کےخلاف تحریک عدم اعتماد لانے کی پیشکش کردی

    اکتوبر 6, 2025

    دہشت گردی پر قابو پانے کیلئے پاکستان سے ہر ممکن تعاون کریں گے، ملائشین وزیراعظم

    اکتوبر 6, 2025

    بلوچستان میں مقامی قبائل اور فتنہ الہندوستان میں جھڑپ کے دوران 4 دہشتگرد ہلاک

    اکتوبر 5, 2025
    Facebook X (Twitter) Instagram
    تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2025 اخبار خیبر (خیبر نیٹ ورک)

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.