Close Menu
اخبارِخیبرپشاور
    مفید لنکس
    • پښتو خبرونه
    • انگریزی خبریں
    • ہم سے رابطہ کریں
    Facebook X (Twitter) Instagram
    اتوار, اکتوبر 26, 2025
    • ہم سے رابطہ کریں
    بریکنگ نیوز
    • بنوں میں شادی کی تقریب کے دوران 2 گروپوں میں فائرنگ، 3 افراد جاں بحق، 8 زخمی
    • تھائی لینڈ اور کمبوڈیا میں معاہدے پر دستخط ہوگئے، پاکستان کے وزیراعظم اور فیلڈ مارشل عظیم شخصیات ہیں، امریکی صدر ٹرمپ
    • سمندری سرحدوں کا دفاع کرنا جانتے ہیں، نیول چیف ایڈمرل نوید اشرف
    • شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائی، 3 دہشت گرد ہلاک
    • وزیراعظم شہبازشریف کا جنوبی افریقہ اور قومی ٹیم کے اعزاز میں عشائیہ، کھلاڑیوں سے ملاقات بھی کی
    • فیلڈ مارشل عاصم منیر کی مصر کے صدرعبدالفتاح السیسی سے ملاقات، دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال
    • افغانستان کے ساتھ مذاکرات کے ذریعے معاملات حل نہ ہوئے تو پھر کھلی جنگ ہے، وزیردفاع خواجہ آصف
    • پاکستان کے تمام صوبے ایک خاندان ہیں، امن، اتحاد اور بھائی چارہ ہی ترقی کی ضمانت ہے، وزیراعظم شہبازشریف
    Facebook X (Twitter) RSS
    اخبارِخیبرپشاوراخبارِخیبرپشاور
    پښتو خبرونه انگریزی خبریں
    • صفحہ اول
    • اہم خبریں
    • قومی خبریں
    • بلوچستان
    • خیبرپختونخواہ
    • شوبز
    • کھیل
    • دلچسپ و عجیب
    • بلاگ
    اخبارِخیبرپشاور
    آپ پر ہیں:Home » سانحہ سوات، دفعہ 144 کے باوجود سیاحوں کو دریا میں جانے سے نہ روکنے کا انکشاف
    اہم خبریں

    سانحہ سوات، دفعہ 144 کے باوجود سیاحوں کو دریا میں جانے سے نہ روکنے کا انکشاف

    جولائی 26, 2025کوئی تبصرہ نہیں ہے۔2 Mins Read
    Facebook Twitter Email
    Swat tragedy: Tourists not stopped from entering river despite Section 144
    7 ہزار اہلکار ہونے کے باوجود واقعے کو روکنے کیلئے پولیس پہلے اور بعد میں کوئی اقدام نہ کر سکی، رپورٹ
    Share
    Facebook Twitter Email

    سانحہ سوات کی انکوائری رپورٹ میں پولیس کی غفلت اور دفعہ 144 کی خلاف ورزیاں بے نقاب ہو گئیں، انکوائری رپورٹ میں محکمہ پولیس کی سنگین غفلتوں اور ناقص کارکردگی کا انکشاف ہوا ہے، رپورٹ کے مطابق، 27 جون کو پیش آئے سانحے کے وقت دریا کے قریب پولیس کی گاڑی موجود تھی، مگر سیاحوں کو دفعہ 144 کے تحت پابندی کے باوجود دریا میں جانے سے نہیں روکا گیا ۔

    انکوائری رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر 106 مقدمات درج ہوئے جن میں سے صرف 14 ایف آئی آرز پولیس نے درج کیں، باقی اسسٹنٹ کمشنرز کی جانب سے کی گئیں ۔

    رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پولیس ہوٹلوں کو احتیاطی ہدایات جاری کرنے میں ناکام رہی اور 7 ہزار اہلکاروں کی موجودگی کے باوجود سانحے کو نہ روکا جا سکا، نہ ہی بعد میں مؤثر اقدامات کیے گئے ۔

    رپورٹ میں سفارش کی گئی ہے کہ سوات پولیس کی کوتاہیوں کی مکمل تحقیقات کی جائیں اور 60 دن میں ذمہ دار افسران کے خلاف کارروائی کی جائے ۔

    رپورٹ مزید کہا گیا ہے کہ 30 دن میں قانون میں موجود خامیاں دور کر کے نیا ریگولیٹری فریم ورک تیار کیا جائے، خاص طور پر دریا کنارے عمارتوں اور سیاحتی مقامات کے لیے ۔

    پولیس کو دفعہ 144 کے نفاذ کے لیے واضح ہدایات دینے، حساس علاقوں میں نمایاں پولیس موجودگی اور وارننگ سائن بورڈز نصب کرنے کی سفارش کی گئی ہے ۔

    رپورٹ میں پولیس گاڑیوں کے ذریعے اعلانات، ڈسٹرکٹ پولیس اور ٹورازم پولیس کے مابین رابطہ قائم کرنے اور موسم کی شدت کے دوران سیاحتی مقامات کی نگرانی یقینی بنانے کی بھی تاکید کی گئی ہے ۔

    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleنوجوانوں کو روزگارکی فراہمی، وزیراعظم شہبازشریف نے ملک کے پہلے سکلز امپیکٹ بانڈ کی منظوری دیدی
    Next Article خیبر پختونخوا میں قیادت کا بحران
    Arshad Iqbal

    Related Posts

    بنوں میں شادی کی تقریب کے دوران 2 گروپوں میں فائرنگ، 3 افراد جاں بحق، 8 زخمی

    اکتوبر 26, 2025

    تھائی لینڈ اور کمبوڈیا میں معاہدے پر دستخط ہوگئے، پاکستان کے وزیراعظم اور فیلڈ مارشل عظیم شخصیات ہیں، امریکی صدر ٹرمپ

    اکتوبر 26, 2025

    سمندری سرحدوں کا دفاع کرنا جانتے ہیں، نیول چیف ایڈمرل نوید اشرف

    اکتوبر 26, 2025
    Leave A Reply Cancel Reply

    Khyber News YouTube Channel
    khybernews streaming
    فولو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    • YouTube
    مقبول خبریں

    بنوں میں شادی کی تقریب کے دوران 2 گروپوں میں فائرنگ، 3 افراد جاں بحق، 8 زخمی

    اکتوبر 26, 2025

    تھائی لینڈ اور کمبوڈیا میں معاہدے پر دستخط ہوگئے، پاکستان کے وزیراعظم اور فیلڈ مارشل عظیم شخصیات ہیں، امریکی صدر ٹرمپ

    اکتوبر 26, 2025

    سمندری سرحدوں کا دفاع کرنا جانتے ہیں، نیول چیف ایڈمرل نوید اشرف

    اکتوبر 26, 2025

    شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائی، 3 دہشت گرد ہلاک

    اکتوبر 25, 2025

    وزیراعظم شہبازشریف کا جنوبی افریقہ اور قومی ٹیم کے اعزاز میں عشائیہ، کھلاڑیوں سے ملاقات بھی کی

    اکتوبر 25, 2025
    Facebook X (Twitter) Instagram
    تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2025 اخبار خیبر (خیبر نیٹ ورک)

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.