Close Menu
اخبارِخیبرپشاور
    مفید لنکس
    • پښتو خبرونه
    • انگریزی خبریں
    • ہم سے رابطہ کریں
    Facebook X (Twitter) Instagram
    ہفتہ, ستمبر 12, 2026
    • ہم سے رابطہ کریں
    بریکنگ نیوز
    • برمنگھم ٹیسٹ: رضا اللہ نے ڈیبیو پر تیز ترین پاکستانی نصف سنچری کا ریکارڈ بنا دیا
    • پشاور کے 45 نجی اسکولوں میں افغان بچوں کے داخلوں کی نشاندہی، کارروائی کی تیاری
    • وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کے انتخاب کے خلاف درخواست 14 ستمبر کو سماعت کے لیے مقرر
    • تمپ میں سیکیورٹی فورسز کی بروقت کارروائی، دہشت گردوں کا حملہ ناکام
    • پشاور میں سی ٹی ڈی کی کارروائی، اہم کمانڈر سمیت 5 دہشت گرد ہلاک
    • توڑ پھوڑ کيس، پی ٹی آئی کے 8 ایم این ایز اور ایم پی ایز کے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری، گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم
    • پاکستان میں ڈیجیٹل لین دین کرنے والوں کی تعداد 20 لاکھ سے تجاوز
    • خیبر؛ پولیس کی بڑی کارروائی، ایک ماہ قبل اغوا ہونے والا تاجر غار سے بازیاب
    Facebook X (Twitter) RSS
    اخبارِخیبرپشاوراخبارِخیبرپشاور
    پښتو خبرونه انگریزی خبریں
    • صفحہ اول
    • اہم خبریں
    • قومی خبریں
    • بلوچستان
    • خیبرپختونخوا
    • شوبز
    • کھیل
    • بلاگ
    • ادب
    • اسپاٹ لائٹ
    اخبارِخیبرپشاور
    آپ پر ہیں:Home » شاہینوں کا وہ سپہ سالار جس نے فضاؤں کا نصاب بدل دیا
    بلاگ اگست 7, 2026

    شاہینوں کا وہ سپہ سالار جس نے فضاؤں کا نصاب بدل دیا

    Facebook Twitter Email
    That commander of the 'Shaheens' who revolutionized the doctrine of aerial warfare.
    دشمن اپنے گرائے گئے طیاروں کی گنتی تو چھپا سکتا ہے، مگر اپنی بے بسی نہیں چھپا سکا ۔
    Share
    Facebook Twitter Email

    خصوصي تحریر: رحیم شامزئی

    تاریخ گواہ ہے کہ قومیں عموماً دہائیوں میں کروٹ بدلتی ہیں، مگر کبھی کبھار قدرت کسی ایک فرد کو اس لیے چُنتی ہے کہ وہ قوم کی تقدیر راتوں رات بدل دے، پاک فضائیہ کے سپہ سالار، ائیر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو، بلاشبہ ایسے ہی نادر افراد کی فہرست میں شمار ہوتے ہیں، جب سے انھوں نے کمان سنبھالی ہے، یہ ادارہ محض ترقی کی منازل طے نہیں کر رہا بلکہ اپنی نئی تاریخ خود لکھ رہا ہے ۔

    سب سے پہلے بات کریں اس ذہنی انقلاب کی جو ان کی قیادت کا اصل جوہر ہے، ہم نے ہمیشہ سنا تھا کہ جنگیں طیاروں اور میزائلوں سے لڑی جاتی ہیں، مگر ائیر چیف مارشل سدھو نے یہ ثابت کیا کہ جنگیں دراصل "سسٹمز” اور "نظریات” سے جیتی جاتی ہیں، ان کا سب سے بڑا کارنامہ ایک مکمل ملٹی ڈومین "کِل چین” کا قیام ہے، جہاں فضا، خلا، سائبر اسپیس اور الیکٹرونک وارفیئر ایک ایسے مربوط جنگی جال میں ڈھل گئے ہیں کہ دشمن کا سر اٹھانا ہی دشوار ہو گیا ہے، یہ کوئی درآمد شدہ حل نہیں، پاکستانی ذہنوں کی اپنی تخلیق ہے، اور یہی اس کی سب سے بڑی خوبی ہے ۔

    مئی 2025ء کا "معرکہِ حق” اس حکمت عملی کا زندہ ثبوت ہے، جب عددی اور تکنیکی برتری کا زعم رکھنے والی بھارتی فضائیہ اپنے رافیل، سخوئی اور میرج جیسے طیاروں کے ساتھ آئی تو اسے جس تاریخی عبرت ناک شکست کا سامنا کرنا پڑا، وہ پاکستانی شاہینوں کی پیشہ ورانہ مہارت اور ان کے سپہ سالار کی جنگی بصیرت کا براہ راست نتیجہ تھی۔ دشمن اپنے گرائے گئے طیاروں کی گنتی تو چھپا سکتا ہے، مگر اپنی بے بسی نہیں چھپا سکا ۔

    اور پھر وہ منظر آیا جس نے پوری دنیا کے دفاعی ماہرین کو ورطۂ حیرت میں ڈال دیا، روسی S-400 نظام جسے "ناقابلِ تسخیر” سمجھا جاتا تھا، ائیر چیف مارشل کی حکمت عملی کے سامنے ایسا بے بس ہوا جیسے کوئی طفلِ مکتب ہو، یہ صرف ایک ہتھیار کو ناکارہ بنانا نہیں تھا، یہ دشمن کے پورے دفاعی فلسفے کو بے معنی کر دینا تھا۔ یہ ثابت ہو گیا کہ لاکھوں ڈالر کے سسٹم اس وقت تک بیکار ہیں جب تک ان کا سامنا ظہیر احمدبابرسدھو جیسی حکمت عملی سے نہ ہو ۔

    خود انحصاری کا جو بیج ائیر چیف مارشل نے "نیشنل ایرو اسپیس سائنس اینڈ ٹیکنالوجی پارک” کی صورت میں بویا، وہ اب ایک تناور درخت بن چکا ہے، آج پاکستان اپنے ڈرون، اپنے الیکٹرونک وارفیئر سسٹمز، اور اپنی مرضی کی ٹیکنالوجی تیار کر رہا ہے۔ جے ایف-17 بلاک 3 اور جے-10 سی طیاروں کی شمولیت نے فضائی بیڑے کو اس صدی کی جنگوں کے لیے تیار کر دیا ہے ۔

    یہ سب پڑھتے اور دیکھتے ہوئے ایک بات دل میں اترتی ہے کہ ائیر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو محض ایک افسر نہیں، ایک ادارے کی روح ہیں، انھوں نے وہ کر دکھایا جو عام طور پر نسلوں میں ممکن ہوتا ہے، پاک فضائیہ کو "سیکنڈ ٹو نان” کے نعرے سے ہم آہنگ ایک ناقابلِ تسخیر حقیقت بنا دیا ۔

    قوم کو ایسے سپوتوں پر جتنا ناز ہو کم ہے، سلام ہے اس بلند ہمت، دور اندیش اور قوم کے نگہبان سپہ سالار کو ۔

    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleمشترکہ دفاعی معاہدہ پاکستان اور ترکیہ کیساتھ مضبوط تعلقات کی عکاسی کرتا ہے، وزیر خارجہ فیصل بن فرحان
    Next Article ہنگو:سکیورٹی فورسز کا انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، فتنہ الخوارج کے 7 دہشت گرد ہلاک
    Arshad Iqbal

    Related Posts

    پمز سانحے کے اصل حقائق

    اگست 26, 2026

    یوم آزادی کی قدر

    اگست 13, 2026

    آخر کب تک؟ معصوم بچوں کے خلاف جنسی جرائم، معاشرتی زوال اور ہماری اجتماعی ذمہ داری. تحریر: نازپروین

    جولائی 1, 2026

    Comments are closed.

    khybernews streaming
    فولو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    • YouTube
    مقبول خبریں

    برمنگھم ٹیسٹ: رضا اللہ نے ڈیبیو پر تیز ترین پاکستانی نصف سنچری کا ریکارڈ بنا دیا

    ستمبر 12, 2026

    پشاور کے 45 نجی اسکولوں میں افغان بچوں کے داخلوں کی نشاندہی، کارروائی کی تیاری

    ستمبر 12, 2026

    وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کے انتخاب کے خلاف درخواست 14 ستمبر کو سماعت کے لیے مقرر

    ستمبر 12, 2026

    تمپ میں سیکیورٹی فورسز کی بروقت کارروائی، دہشت گردوں کا حملہ ناکام

    ستمبر 11, 2026

    پشاور میں سی ٹی ڈی کی کارروائی، اہم کمانڈر سمیت 5 دہشت گرد ہلاک

    ستمبر 10, 2026
    Facebook X (Twitter) Instagram
    تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2026 اخبار خیبر (خیبر نیٹ ورک)

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.