سعودی عرب کے ولی عہد محمد بن سلمان نے ایران پر اسرائیلی حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ آج پوری اسلامی دنیا ایران کی سپورٹ میں متحد ہے ۔
ایران پر اسرائیلی حملے کے بعد سعودی ولی عہد محمد بن سلمان اور ایرانی صدرمسعود پزشکیان کےدرمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے ،اس دوران سعودی ولی عہد نے ایرانی صدرسے تنازعات کے حل کے لیے طاقت کااستعمال نہ کرنے پر زور دیا ۔
محمد بن سلمان نے کہا کہ سعودی عرب ایران کی خودمختاری اورسلامتی کو نقصان پہنچانے کی مذمت کرتا ہے، اسرائیلی حکومت ایران سے تنازع بڑھانا چاہتی ہے تاکہ امریکہ جنگ میں شامل ہو ۔
سعودی ولی عہد کا کہنا تھاکہ آج پوری اسلامی دنیا ایران کی سپورٹ میں متحد ہے، ہمیں اعتماد ہے کہ ایران دانش مندانہ اقدام کرےگا ۔
اس موقع پر ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے کہاکہ امن کاہدف حاصل کرنےکےقریب پہنچنے پر اسرائیل اسے ناکام بناتا رہا، سعودی عرب اور ایران مل کر خطے کو پر امن بنائیں گے ۔