Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

سندھ اور بلوچستان میں موسم خشک اور سرد رہنے کا امکان

سندھ اور بلوچستان میں موسم خشک اور سرد رہنے کا امکان ہے،جبکہ ساتھ ہی ساتھ ملک بھر میں سردی کی شدت میں اضافہ ہوگا

ملک پر اثر انداز مغربی لہر کے اثرات اب پنجاب اور شمالی علاقوں پر اثر انداز ہیں۔ سسٹم کا مرکز افغانستان اور اس سے ملحقہ پاکستان کے حصے ہیں۔ سندھ اور بلوچستان سے موسلادھار بارش کا سلسلہ تقریبا ختم ہوچکا ہے۔ سندھ بلوچستان میں بارہ گھنٹے بعد موسم خشک اور سرد رہنے کا امکان ہے۔

بالائی پنجاب کے مختلف علاقوں اور شمالی علاقوں میں بارش کا امکان ہے۔چوبیس سے چھتیس گھنٹوں میں پہاڑی علاقوں میں برفباری متوقع ہے، چھ فروری کی دوپہر یا شام تک یہ سسٹم بیشتر پاکستانی علاقوں سے نکل جائے گا۔موسمیاتی تجزیہ کار نے مزید کہا کہ اس سسٹم کے بعد ملک میں سردی کی لہر آنیکا امکان ہے۔برفباری کی وجہ سے رابط سڑکیں بھی بند ہیں۔

ادھرکشمیر اور گلگت بلتستان سمیت چترال میں بھی برفباری کے باعث نظام زندگی بری طرح متاثر ہوکر رہ گیاہے۔رابطہ سڑکیں دودنوں سے مکمل بند ہیں۔محکمہ موسمیات نے آج بھی اسلام آباد، پنجاب، بالائی خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان اور کشمیر میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری کی پیشگوئی کر رکھی ہے۔پنجاب کے میدانی علاقوں میں پھر دھندکے ڈیرے ٹریفک شدید متاثر ہے۔شدید دھند کے سبب لاہور سیالکوٹ موٹروے بندکو رات گئے بند کیا گیاتھاجسے اب کھول دیا گیاہے ۔گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کالام منفی نوڈگری سینٹی گریڈ کے ساتھ ملک کا سرد ترین علاقہ رہا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.