خیبر پختونخوا کے ضلع لکی مروت کے تھانا سرائے نورنگ کے علاقے تختی خیل میں دہشت گردوں نے حملہ کیا
پولیس کے مطابق یہ آپریشن آر پی او بنوں سجاد خان اور ڈی پی او نذیر خان کی نگرانی میں کیا گیا، ہلاک دہشتگردوں میں کمانڈرنصرت اللہ بھی شامل ہے ،
نصرت اللہ کے سر کی قیمت 25 لاکھ مقرر تھی ۔نصرت اللہ پولیس کو 28 سے زائد مقدمات میں مطلوب تھا،
دہشت گرد جدید اور بھاری ہتھیاروں سے مسلح تھے ،تاہم، پولیس کی بھرپور کارروائی میں چھ دہشت گرد مارے گئے اور متعدد زخمی ہیں ،
پولیس کی جانب سے پورے علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے،

