Close Menu
اخبارِخیبرپشاور
    مفید لنکس
    • پښتو خبرونه
    • انگریزی خبریں
    • ہم سے رابطہ کریں
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بدھ, جولائی 2, 2025
    • ہم سے رابطہ کریں
    بریکنگ نیوز
    • فیس بک پر دوستی کے بعد پاکستان آنیوالی امریکی خاتون نے دیر کے نوجوان سے شادی کرلی
    • مستونگ: دہشتگردوں کا مرکزی بازار پر حملہ، ایک بچہ جاں بحق، 7 افراد زخمی،کارروائی میں 2 دہشتگرد ہلاک
    • سوات واقعے پرسیاست سے بالاتر ہوکر ایمان داری سے اس کا جائزہ لینا ضروری ہے، وزیراعظم شہبازشریف
    • خیبر پختونخوا میں پی ٹی آئی کارکنوں کی خواہشات کے مطابق پولیس افسران تعینات ہونے کی تیاریاں
    • پشاور، اسلام آباد،بلوچستان، سندھ ہائیکورٹس کے مستقل چیف جسٹسز کے ناموں کی منظوری
    • خیبرپختونخوا میں رواں سال کی دوسری سہ ماہی میں پرتشدد واقعات میں کمی ریکارڈ
    • خیبرپختونخوا اسمبلی کو مخصوص نشستوں پرحلف سے روک دیا گیا
    • نئے مالی سال کے آغاز پرسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی، وزیراعظم کا اظہارِ اطمینان
    Facebook X (Twitter) RSS
    اخبارِخیبرپشاوراخبارِخیبرپشاور
    پښتو خبرونه انگریزی خبریں
    • صفحہ اول
    • اہم خبریں
    • قومی خبریں
    • بلوچستان
    • خیبرپختونخواہ
    • شوبز
    • کھیل
    • دلچسپ و عجیب
    • بلاگ
    اخبارِخیبرپشاور
    آپ پر ہیں:Home » فیض حمید کی گرفتاری پر خوفزدہ نہیں ، بانی پی ٹی آئی
    اہم خبریں

    فیض حمید کی گرفتاری پر خوفزدہ نہیں ، بانی پی ٹی آئی

    اگست 17, 2024کوئی تبصرہ نہیں ہے۔3 Mins Read
    Facebook Twitter Email
    Faiz Hameed's arrest does not matter,Imran Khan
    Faiz Hameed's arrest does not matter,Imran Khan
    Share
    Facebook Twitter Email

    اڈیالہ جیل میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو میں  بانی پی ٹی آئی عمران خان نے کہا ہے کہ جنرل (ر) فیض حمید کی گرفتاری پر بالکل بھی خوفزدہ نہیں اگر ڈرتا تو جوڈیشل کمیشن کی بات نہ کرتا۔

    عمران خان نے کہا کہ کہا جا رہا ہے کہ فیض حمید نے 9 مئی کی سازش کی، ایسا نہیں ہے بلکہ سازش تو پی ٹی آئی کے خلاف ہوئی ہے۔

    بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ پہلی سازش یہ تھی جنرل (ر) باجوہ نے نواز شریف کے کہنے پر جنرل فیض کو ہٹایا۔

    عمران خان کے مطابق  دوسری سازش تھی کہ ہماری حکومت میں جنرل (ر) باجوہ نے حسین حقانی کو 35ہزار ڈالر میں لابنگ کے لیے ہائر کیا،حسین حقانی کے بعد ڈونلڈ لو کا معاملہ آیا اور ہماری حکومت گرادی گئی، چیف جسٹس کو انکوائری کا کہا لیکن بجائے انکوائری کے ہم مظلوموں پر سائفر کا کیس کر دیا گیا۔

    ان کا کہنا تھا کہ ہمارے خلاف تیسری سازش 9 مئی کا واقعہ ہے، یہ کیس ایک گھنٹے میں ختم ہوسکتا ہے صرف یہ پتہ کروائیں کہ میری گرفتاری کا حکم کس نے دیا؟ اور سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے لے آئیں، ہمارا مطالبہ ہے 9 مئی کی جوڈیشل انکوائری کرائیں لیکن اسٹیبلشمنٹ نہیں کرنے دے رہی۔

    عمران خان نے کہا کہ ہمارے خلاف چوتھی سازش 8 فروری کا الیکشن تھا جس میں ہمارا مینڈیٹ چوری کیا گیا، ہم الیکشن چوری کی تحقیقات کا مطالبہ کر رہے ہیں اور چیف جسٹس  چیف الیکشن کمشنر سلطان سکندر راجہ کی تعریفیں کر رہے ہیں، ملک میں سب کچھ یک طرفہ چل رہا ہے یہ سب کچھ چیف جسٹس کو توسیع دینے اور دو تہائی اکثریت کے لیے کیا جا رہا ہے، قاضی فائز نے ہماری مزید تین وکٹیں گرا دی ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ نواز شریف نے کہا ہے کہ سارا معاشی نظام پی ٹی آئی نے خراب کیا اور ہم پر الزامات لگائے، نواز شریف کے الزامات پر صرف اکنامک سروے آف پاکستان پڑھ لیں، ن لیگ والے ساڑھے 19ارب ڈالر کا خسارہ چھوڑ کرگئے، اس لیے ہمیں آئی ایم ایف کے پاس جانا پڑا۔

    عمران خان نے کہا کہ میڈیا، سوشل میڈیا اور انٹرنیٹ پر پابندی سے ملک کو 5 سو ملین ڈالر کا نقصان پہنچایا گیا، بھارت کی صرف آئی ٹی ایکسپورٹ کی مالیت 160 ارب ڈالر ہے، پی ٹی آئی کو دبانے کے لیے ملک کو تباہ کیا جا رہا ہے، عدالت جب آئین کے مطابق فیصلہ کرے تو حکومت نہیں مانتی، پھر سرمایہ کاری کیسے آئے گی؟ قرض لینے سے مہنگائی بڑھے گی اور ملک ڈوبے گا۔

    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleمیرےری ہیب کوسوات میں ہی مکمل کرنے دیا جائے،فاسٹ باولر احسان اللہ
    Next Article صوبائی وزیر صحت قاسم علی شاہ نے استعفے کی خبروں کو بے بنیاد قرار دے دیا
    Arshad Iqbal

    Related Posts

    فیس بک پر دوستی کے بعد پاکستان آنیوالی امریکی خاتون نے دیر کے نوجوان سے شادی کرلی

    جولائی 1, 2025

    مستونگ: دہشتگردوں کا مرکزی بازار پر حملہ، ایک بچہ جاں بحق، 7 افراد زخمی،کارروائی میں 2 دہشتگرد ہلاک

    جولائی 1, 2025

    سوات واقعے پرسیاست سے بالاتر ہوکر ایمان داری سے اس کا جائزہ لینا ضروری ہے، وزیراعظم شہبازشریف

    جولائی 1, 2025
    Leave A Reply Cancel Reply

    Khyber News YouTube Channel
    khybernews streaming
    فولو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    • YouTube
    مقبول خبریں

    فیس بک پر دوستی کے بعد پاکستان آنیوالی امریکی خاتون نے دیر کے نوجوان سے شادی کرلی

    جولائی 1, 2025

    مستونگ: دہشتگردوں کا مرکزی بازار پر حملہ، ایک بچہ جاں بحق، 7 افراد زخمی،کارروائی میں 2 دہشتگرد ہلاک

    جولائی 1, 2025

    سوات واقعے پرسیاست سے بالاتر ہوکر ایمان داری سے اس کا جائزہ لینا ضروری ہے، وزیراعظم شہبازشریف

    جولائی 1, 2025

    خیبر پختونخوا میں پی ٹی آئی کارکنوں کی خواہشات کے مطابق پولیس افسران تعینات ہونے کی تیاریاں

    جولائی 1, 2025

    پشاور، اسلام آباد،بلوچستان، سندھ ہائیکورٹس کے مستقل چیف جسٹسز کے ناموں کی منظوری

    جولائی 1, 2025
    Facebook X (Twitter) Instagram
    تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2025 اخبار خیبر (خیبر نیٹ ورک)

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.