Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

کابینہ کا پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر اطمینان کا اظہار

اسلام آباد(ویب ڈیسک) وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل نے وفاقی کابینہ کو پیٹرول کی قیمت میں اضافے سے متعلق بریفنگ دی۔
اسلام آباد میں ہونے والے کابینہ کے اجلاس میں وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل نے کابینہ کو پیٹرول کی قیمت میں اضافے پر بریفنگ دی۔ تفصیلی بریفنگ کے بعد کابینہ نے اظہار اطمینان کیا۔
اس سے قبل وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے بیان میں کہا تھا کہ حکومت پیٹرولیم مصنوعات پر نقصان برداشت کرسکتی ہے ۔ نہ ہی سبسڈی دے سکتی ہے۔حکومت نے گزشتہ روز پیٹرول کی قیمت میں 6 روپے 72پیسے فی لیٹر اضافے کا اعلان کیا تھا۔
وزارت خزانہ کے اعلامیہ کے مطابق6روپے72پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا۔اضافے کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 233روپے91پیسے فی لیٹر ہوگئی ہے۔نوٹی فکیشن کے مطابق لائٹ ڈیزل43پیسے فی لیٹر مہنگا کردیا گیا۔ جس کے بعد لائٹ ڈیژل آئل کی قیمت191.32روپے سے بڑھا کر191.75 روپے فی لیٹر ہوگئی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.