Close Menu
اخبارِخیبرپشاور
    مفید لنکس
    • پښتو خبرونه
    • انگریزی خبریں
    • ہم سے رابطہ کریں
    Facebook X (Twitter) Instagram
    ہفتہ, اکتوبر 4, 2025
    • ہم سے رابطہ کریں
    بریکنگ نیوز
    • کشمیری بھائیوں کے مسائل حل کرینگے، وزیراعظم شہبازشریف کا عوامی ایکشن کمیٹی سے معاہدے کا خیرمقدم
    • بنگلہ دیش نے دوسرے ٹی ٹوینٹی میچ میں بھی افغانستان کو شکست دیدی
    • وفاقی حکومت اور آزاد کشمیر عوامی ایکشن کمیٹی کے مذاکرات کامیاب، معاہدہ طے پاگیا
    • امریکی صدر کی حماس کو دھمکی، معاہدہ تسلیم کرنے کیلئے اتوار تک کی مہلت
    • غزہ امن معاہدے کیلئے ٹرمپ کے پیش کئے گئے 20 نکات ہمارے نہیں،اس میں تبدیلی کی گئی ہے، نائب وزیراعظم اسحاق ڈار
    • بلوچستان کے ضلع شیرانی میں کارروائی، بھارت کے حمایت یافتہ 7 دہشتگرد ہلاک
    • خیبرپختونخوا میں پہاڑ پور اور اپر سوات کے ناموں سے دو نئے اضلاع کے قیام کی منظوری
    • اسلام آباد پولیس کا پریس کلب پر حملہ، مظاہرین کی آڑ میں صحافیوں پر بدترین تشدد، کیمرا توڑ دیا
    Facebook X (Twitter) RSS
    اخبارِخیبرپشاوراخبارِخیبرپشاور
    پښتو خبرونه انگریزی خبریں
    • صفحہ اول
    • اہم خبریں
    • قومی خبریں
    • بلوچستان
    • خیبرپختونخواہ
    • شوبز
    • کھیل
    • دلچسپ و عجیب
    • بلاگ
    اخبارِخیبرپشاور
    آپ پر ہیں:Home » کشمیری بھائیوں کے مسائل حل کرینگے، وزیراعظم شہبازشریف کا عوامی ایکشن کمیٹی سے معاہدے کا خیرمقدم
    فیچرڈ

    کشمیری بھائیوں کے مسائل حل کرینگے، وزیراعظم شہبازشریف کا عوامی ایکشن کمیٹی سے معاہدے کا خیرمقدم

    اکتوبر 4, 2025کوئی تبصرہ نہیں ہے۔2 Mins Read
    Facebook Twitter Email
    Prime Minister Shehbaz Sharif welcomes agreement with Public Action Committee, says Kashmiri brothers' problems will be solved
    الحمدللہ سازشیں اور افواہیں آخر کار دم توڑ گئیں اور تمام معاملات خوش اسلوبی سے حل ہوئے، وزیراعظم
    Share
    Facebook Twitter Email

    وزیراعظم شہباز شریف  آزاد کشمیر میں عوامی ایکشن کمیٹی سے معاہدے کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ عوامی مفاد اور امن ترجیح ہے، کشمیری بھائیوں کے مسائل حل کریں گے ۔

    اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف نے آزاد کشمیر میں مذاکرتی عمل کی کامیابی کا اور حکومتی مذاکراتی کمیٹی و جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے درمیان معاہدے کا خیر مقدم  کرتے ہوئے کمیٹی کے اراکین کو خراج تحسین  پیش کیا ہے ۔

    وزیراعظم نے مذاکراتی کمیٹی کے اراکین کی انفرادی اور اجتماعی کاوشوں کو سراہا اور اسے  پاکستان اور آزاد جموں و کشمیر کی بڑی کامیابی قرار دیتے ہوئے کہا کہ امن کا قیام اور حالات کا معمول پر آ جانا خوش آئند ہے ۔

    شہباز شریف نے کہا کہ الحمدللہ سازشیں اور افواہیں آخر کار دم توڑ گئیں اور تمام معاملات خوش اسلوبی سے حل ہوئے۔ انہوں نے مذاکرات کی کامیابی پر جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے اراکین کا بھی شکریہ ادا کیا اور امن کے قیام پر مبارکباد دی ۔

    وزیراعظم نے کہا کہ حکومت اپنے کشمیری بھائیوں کے مسائل کو حل کرنے کے لیے ہر وقت تیار ہے۔ عوامی مفاد اور امن ہماری ترجیح ہے۔ ہم آزاد کشمیر کی خدمت کرتے رہیں گے۔ کشمیری بھائیوں سے گزارش ہے کہ افواہوں پر کان دھرنے سے گریز کریں ۔

    انہوں نے کہا کہ  ہم پہلے بھی کشمیری بہن بھائیوں کے حقوق کے محافظ تھے اور آئندہ بھی ان کے حقوق کا تحفظ کرتے رہیں گے۔ آزاد کشمیر کے مسائل پر ہمیشہ توجہ رہی ہے اور میری حکومت نے ہمیشہ ترجیح بنیادوں پر ان مسائل کو حل کیا ہے ۔

    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleبنگلہ دیش نے دوسرے ٹی ٹوینٹی میچ میں بھی افغانستان کو شکست دیدی
    Arshad Iqbal

    Related Posts

    وفاقی حکومت اور آزاد کشمیر عوامی ایکشن کمیٹی کے مذاکرات کامیاب، معاہدہ طے پاگیا

    اکتوبر 4, 2025

    غزہ امن معاہدے کیلئے ٹرمپ کے پیش کئے گئے 20 نکات ہمارے نہیں،اس میں تبدیلی کی گئی ہے، نائب وزیراعظم اسحاق ڈار

    اکتوبر 3, 2025

    بلوچستان کے ضلع شیرانی میں کارروائی، بھارت کے حمایت یافتہ 7 دہشتگرد ہلاک

    اکتوبر 3, 2025
    Leave A Reply Cancel Reply

    Khyber News YouTube Channel
    khybernews streaming
    فولو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    • YouTube
    مقبول خبریں

    کشمیری بھائیوں کے مسائل حل کرینگے، وزیراعظم شہبازشریف کا عوامی ایکشن کمیٹی سے معاہدے کا خیرمقدم

    اکتوبر 4, 2025

    بنگلہ دیش نے دوسرے ٹی ٹوینٹی میچ میں بھی افغانستان کو شکست دیدی

    اکتوبر 4, 2025

    وفاقی حکومت اور آزاد کشمیر عوامی ایکشن کمیٹی کے مذاکرات کامیاب، معاہدہ طے پاگیا

    اکتوبر 4, 2025

    امریکی صدر کی حماس کو دھمکی، معاہدہ تسلیم کرنے کیلئے اتوار تک کی مہلت

    اکتوبر 3, 2025

    غزہ امن معاہدے کیلئے ٹرمپ کے پیش کئے گئے 20 نکات ہمارے نہیں،اس میں تبدیلی کی گئی ہے، نائب وزیراعظم اسحاق ڈار

    اکتوبر 3, 2025
    Facebook X (Twitter) Instagram
    تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2025 اخبار خیبر (خیبر نیٹ ورک)

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.