مخصوص نشستوں پر منتخب اراکین کو حلف اٹھانے سے روک دیاگیا ہے
مخصوص نشستوں کے نہ ملنے کے حوالے سے پشاور ہائیکورٹ نے سنی اتحاد کونسل کی درخواست پر محفوظ فیصلہ سنا دیا ہے۔اعلامیہ کے مطابق محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے عدالت نے مخصوص نشستوں پر منتخب اراکین کو حلف اٹھانے سے روک دیا ہے۔عدالتی فیصلے کے مطابق کل تک سپیکر مخصوص نشستوں پر منتخب اراکین سے حلف نہ لیں۔
واضح رہے کہ جسٹس اشتیاق ابراہیم اور جسٹس شکیل احمد پر مشتمل دو رکنی بینچ نے سنی اتحاد کونسل کی درخواست پر سماعت کی۔پشاور ہائیکورٹ نے بعد ازاں تمام فریقین کو الیکشن کمیشن سمیت نوٹس جاری کر دیئے۔واضح رہے کہ پشاور ہائیکورٹ میں سنی اتحاد کونسل کی درخواست پر مخصوص نشستوں کے حوالے سے سماعت ہوئی۔اعلامیہ کےمطابق پشاور ہائیکورٹ میں الیکشن کمیشن کی جانب سے مخصوص نشستیں الاٹ نہ کرنے کا فیصلہ سنی اتحاد کونسل نے چینلج کر رکھا تھا ۔