پی ایس ایل 11 میں پشاور زلمی کی مسلسل کامیابیوں کا سلسلہ جاری، زلمی نے گلیڈی ایٹرز کو 118 رنز سے شکست دیدی، پشاور کے 256 رنز کے تعاقب میں کوئٹہ کی پوری ٹیم 19 ویں اوور میں 137 رنز پر ڈھیر ہو گئی ۔
کراچی میں کھیلے گئے پی ایس ایل 11ویں ایڈیشن کے 29 ویں میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے ٹاس جیت کر پشاور زلمی کے خلاف پہلے خود فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ۔
پشاور زلمی نے مقررہ اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر 255 رنز بنائے، کپتان بابر اعظم نے شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے ناقابل شکست 100 رنز بنائے، کوسال مینڈس نے بھی شاندار اننگز کھیلی اور 83 رنز بناکر آوٹ ہوئے ۔
کوئٹہ کی جانب سے عثمان طاق، ابرار احمد اور الزاری جوزف نے ایک ایک وکٹ لی ۔
مقررہ ہدف کے تعاقب میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی پوری ٹیم 19ویں اوور میں 137 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی، بیون جیکبز نے سب سے زیادہ 34 رنز بنائے ۔
پشاور کی جانب سے علی رضا اور محمد باسط نے 3، 3 اور ایرن ہارڈی نے 2 وکٹیں حاصل کیں ، شاندار سنچری سکور کرنے پر زلمی کے کپتان بابراعظم میچ کے بہترین کھلاڑٰ قرار پائے ۔
اس فتح کے ساتھ پی ایس ایل 11 میں پشاور زلمی کے 15 پوائنٹس ہوگئے ہیں، وہ ایونٹ میں اب تک ناقابل شکست بھی ہے ۔
اس سے قبل کھیلے گئے میچ میں ملتان سلطانز نے کراچی کنگز کو 11 رنز سے ہرادیا، ملتان کے 208 رنز ہدف کے تعاقب میں کراچی کی ٹیم مقررہ اوور میں 196 رنز بناکر آوٹ ہو گئی ۔

