ویمنز ٹی 20 ورلڈ کپ میں پاکستان نے پہلی کامیابی حاصل کرتے ہوئے نیدرلینڈز کو 37 رنز سے شکست دیدی، پاکستان کے 127 رنز ہدف کے تعاقب مٰن نیدرلینڈز کی پوری ٹیم 89 رن پر ڈھیر ہو گئی ۔
برسٹل میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 126 رنز بنائے ۔
اوپنر گل فیروزہ نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کرتے ہوئے 63 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی اور ٹیم کو قابلِ دفاع مجموعہ فراہم کیا، ان کی شاندار کارکردگی پر انہیں میچ کی بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا ۔
ہدف کے تعاقب میں نیدرلینڈز کی ٹیم پاکستانی بولرز کے سامنے نہ ٹھہر سکی اور 89 رنز پر آل آؤٹ ہوگئی، پاکستان کی جانب سے کپتان فاطمہ ثنا اور عائشہ ظفر نے عمدہ بولنگ کرتے ہوئے 3، 3 وکٹیں حاصل کیں ۔
یہ پاکستان کی ٹورنامنٹ میں پہلی کامیابی رہی کیونکہ قومی ٹیم گروپ مرحلے کے پانچ میں سے صرف ایک میچ جیت سکی، جس کی وجہ سے قومی ٹیم ایونٹ کے اگلے سے قبل ہی باہر ہو چکی ہے ۔
میچ کے بعد پاکستانی کپتان فاطمہ ثنا نے شائقین کے ساتھ خوشی کا اظہار کرتے ہوئے سٹیڈیم میں موجود تماشائیوں میں قومی ٹیم کی شرٹس بھی تقسیم کیں جسے مداحوں نے خوب سراہا ۔

