Close Menu
اخبارِخیبرپشاور
    مفید لنکس
    • پښتو خبرونه
    • انگریزی خبریں
    • ہم سے رابطہ کریں
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بدھ, اپریل 15, 2026
    • ہم سے رابطہ کریں
    بریکنگ نیوز
    • امریکا ایران مذاکرات کے سلسہ میں فیلڈ مارشل کے ہمراہ پاکستان کا اعلیٰ سطح کا وفد تہران پہنچ گیا
    • پاکستان اور یورپی یونین کے درمیان تجارت اور سرمایہ کاری کے فروغ کیلئے اہم پیشرفت
    • پاکستان میں ورچوئل اثاثوں کو قانونی حیثیت دینے کے لیے نیا قانون نافذ
    • "شینو مینو شو” کی مقبولیت میں مسلسل اضافہ، خیبر ٹی وی کا کامیاب میوزیکل کامیڈی پروگرام
    • امریکی صدر ٹرمپ اور دیگر عالمی راہنماؤں کی جانب سے پاکستان کی کامیاب سفارتکاری کا اعتراف
    • پاکستان کی ترقی کا بنیادی ستون خواتین کی بااختیاری – تحریر: راشد پختون
    • وزیر اعظم پاکستان شہباز شریف کا سعودی عرب، قطر اور ترکی کا دورہ
    • مشرق وسطیٰ میں جاری کشیدگی، بھارتی معیشت مزید دباؤ کا شکار، اقوام متحدہ نے سنگین خطرات سے خبردار کر دیا
    Facebook X (Twitter) RSS
    اخبارِخیبرپشاوراخبارِخیبرپشاور
    پښتو خبرونه انگریزی خبریں
    • صفحہ اول
    • اہم خبریں
    • قومی خبریں
    • بلوچستان
    • خیبرپختونخوا
    • شوبز
    • کھیل
    • بلاگ
    • ادب
    • اسپاٹ لائٹ
    اخبارِخیبرپشاور
    آپ پر ہیں:Home » ڈی جی آئی ایس پی آر کا ڈی آئی خان کا دورہ، علاقہ عمائدین اور طلبہ سے ملاقات
    اہم خبریں

    ڈی جی آئی ایس پی آر کا ڈی آئی خان کا دورہ، علاقہ عمائدین اور طلبہ سے ملاقات

    اکتوبر 26, 2024کوئی تبصرہ نہیں ہے۔2 Mins Read
    Facebook Twitter Email
    DG ISPR visits DI Khan, meets local elders and students
    ڈی جی آئی ایس پی آر کا ڈی آئی خان کا دورہ، علاقہ عمائدین اور طلبہ سے ملاقات
    Share
    Facebook Twitter Email

    ڈیرہ اسماعیل خان کے دورے کے موقع پر  ڈائریکٹر جنرل آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے مختلف سکولوں ،کالجز، مدارس اور یونیورسٹیز کے اساتذہ اور طلباء و طالبات سمیت مختلف مکاتب فکر کے لوگوں سے تفصیلی گفتگو کی۔اس دوران شرکاء نے وطن عزیز کو درپیش مسائل کے حوالے سے ڈی جی آئی ایس پی آر سے مختلف سوالات کیے۔

    ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے نوجوانوں کو ملکی ترقی میں اپنا مثبت کردار ادا کرنے کی اہمیت پر زور دیا اور کہا کہ نوجوان ملک کا حقیقی سرمایہ ہیں۔انہوں نے نوجوانوں کو سوشل میڈیا پر ہونے والے پروپیگنڈے سے بچنے اور تحقیقی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔

    شرکاء نے ڈائریکٹر جنرل آئی ایس پی آر کے اس سیشن کو خوش آئند اور اہم پیش رفت قرار دیا۔ اس موقع پر ایک طالبعلم سعادت خان نے کہا کہ ڈی جی آئی ایس پی آر کی نشست میں کھل کے بات کرنے کا موقع ملا اور یہ طلباء و طالبات کیلئے کافی سود مند ثابت ہوا،ان کا کہنا تھا کہ سوشل میڈیا پر ہونے والے پروپیگنڈے پر اطمینان بخش جوابات ملے۔

    طالبعلم نور رحمان نے کہا کہ ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری کے اس طرح کے سیشنز سے سوشل میڈیا پر ہونے والے فوج اور عوام کے درمیان فاصلے بڑھانے والے پروپیگنڈے کی شکست  ہو گئی ہے۔

    لیکچرر ام لیلیٰ کا کہنا تھا کہ ڈی جی آئی ایس پی آر کیساتھ سیشن نہایت مفید اور خوش آئند رہا، افواج پاکستان کی یقیناً بڑی خدمات ہیں،افواج پاکستان ہمیشہ کی طرح اپنی خدمات اسی طرح خوش اسلوبی سے ادا کرتی رہے گی۔

    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleجسٹس یحییٰ آفریدی نے چیف جسٹس آف پاکستان کے عہدے کا حلف اٹھالیا
    Next Article شمالی وزیرستان میں خودکش دھماکہ،پولیس اور سیکیورٹی اہلکاروں سمیت 8 افراد شہید
    Tahseen Ullah Tasir
    • Facebook

    Related Posts

    امریکا ایران مذاکرات کے سلسہ میں فیلڈ مارشل کے ہمراہ پاکستان کا اعلیٰ سطح کا وفد تہران پہنچ گیا

    اپریل 15, 2026

    پاکستان اور یورپی یونین کے درمیان تجارت اور سرمایہ کاری کے فروغ کیلئے اہم پیشرفت

    اپریل 15, 2026

    پاکستان میں ورچوئل اثاثوں کو قانونی حیثیت دینے کے لیے نیا قانون نافذ

    اپریل 15, 2026
    Leave A Reply Cancel Reply

    khybernews streaming
    فولو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    • YouTube
    مقبول خبریں

    امریکا ایران مذاکرات کے سلسہ میں فیلڈ مارشل کے ہمراہ پاکستان کا اعلیٰ سطح کا وفد تہران پہنچ گیا

    اپریل 15, 2026

    پاکستان اور یورپی یونین کے درمیان تجارت اور سرمایہ کاری کے فروغ کیلئے اہم پیشرفت

    اپریل 15, 2026

    پاکستان میں ورچوئل اثاثوں کو قانونی حیثیت دینے کے لیے نیا قانون نافذ

    اپریل 15, 2026

    "شینو مینو شو” کی مقبولیت میں مسلسل اضافہ، خیبر ٹی وی کا کامیاب میوزیکل کامیڈی پروگرام

    اپریل 15, 2026

    امریکی صدر ٹرمپ اور دیگر عالمی راہنماؤں کی جانب سے پاکستان کی کامیاب سفارتکاری کا اعتراف

    اپریل 15, 2026
    Facebook X (Twitter) Instagram
    تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2026 اخبار خیبر (خیبر نیٹ ورک)

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.