Close Menu
اخبارِخیبرپشاور
    مفید لنکس
    • پښتو خبرونه
    • انگریزی خبریں
    • ہم سے رابطہ کریں
    Facebook X (Twitter) Instagram
    جمعرات, ستمبر 18, 2025
    • ہم سے رابطہ کریں
    بریکنگ نیوز
    • سعودی سرمایہ کاری اورتجارت کو مزید مستحکم کرنے کے خواہاں ہیں، وزیراعظم شہبازشریف
    • یو اے ای کو شکست، پاکستان نے ایشیا کپ کے سُپر4 مرحلے کیلئے کوالیفائی کرلیا
    • متنازع ریفری اینڈی پائی کرافٹ نے پاکستانی ٹیم سے معافی مانگ لی
    • پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان سٹریٹیجک باہمی دفاعی معاہدہے پر دستخط
    • شہباز شریف کے جہاز کا سعودی فضائی حدود میں داخلے پر سعودی لڑاکا طیاروں کا پُرتپاک استقبال
    • پاکستان، ایران اور ترکی کے درمیان ریلوے کوریڈور کی بحالی
    • شراب و اسلحہ برآمدگی کیس میں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے وارنٹ گرفتاری برقرار
    • کویت میں مقیم پشتون خاندانوں کی خیبر ٹی وی پروگرامز سے وابستگی
    Facebook X (Twitter) RSS
    اخبارِخیبرپشاوراخبارِخیبرپشاور
    پښتو خبرونه انگریزی خبریں
    • صفحہ اول
    • اہم خبریں
    • قومی خبریں
    • بلوچستان
    • خیبرپختونخواہ
    • شوبز
    • کھیل
    • دلچسپ و عجیب
    • بلاگ
    اخبارِخیبرپشاور
    آپ پر ہیں:Home » خیبر نیوز کے تجزیہ نگار نے مہنگائی کم کرنے کا نسخہ بتا دیا
    بلاگ

    خیبر نیوز کے تجزیہ نگار نے مہنگائی کم کرنے کا نسخہ بتا دیا

    مارچ 12, 2024Updated:نومبر 11, 2024کوئی تبصرہ نہیں ہے۔2 Mins Read
    Facebook Twitter Email
    Share
    Facebook Twitter Email

    خیبر نیوز کے پروگرام ’’خیبر آن لائن‘‘ کے حالیہ ایپی سوڈ میں تجزیہ نگار انور بنگش  اور میزبان سیار علی شاہ نے خاص طور پر مہنگائی کے حوالے سے اہم باتیں کی ہیں۔  اس ہفتہ کے پروگرام زیر بحث موضوعات نئی حکومت کو درپیش چیلنجز اور مہنگائی کا بے لگام جِن شامل تھے۔

    پروگرام میں تجزیہ کرتے ہوئے انور بنگش کا کہنا تھا کہ نگران حکومت کو رمضان کے حوالے سے اقدامات اٹھانے چاہیے تھے۔ خاص طور اشیائے خوردنوش کی ایکسپورٹ پر بروقت پابندی لگانی چاہیے تھی۔ اشیائے خوردنوش کی اشیأ کے ایکسپورٹ میں تقریباً 100 فیصد سے زیادہ کا اضافہ ہوا، جس کی وجہ سے مقامی مارکیٹ میں سبزی اور دیگر اشیاء کی قیمتوں میں ہو شربا اضافہ ہوا۔ لوگ رمضان کے بابرکت مہینے میں ضروری اشیا دوگنی سے زائد قیمتوں پر خریدنے پر مجبور ہیں۔

    پروگرام کے دوران لایئو کال کے ذریعے گفتگو کرتے ہوئے نوشہرہ سے ایک کالر نے بتایا کہ مہنگائی نے لوگوں کا جینا مشکل کر دیا ہے، اتنی مہنگائی شاید تاریخ میں کبھی نہیں رہی ہے جتنی آج ہے۔ سرکاری مشینری کی نااہلی اور ناکامی نے عوام کو منافع خوروں کے رہم و کرم پر چھوڑ دیا ہے۔

    ایک کالر نے سوات سے بتایا کہ اگر ضلعی انتظامیہ منافع خوروں اور ذخیرہ اندوزوں کے خلاف موثر کاروائی کرے تو خود ساختہ مہنگائی میں کچھ حد تک کمی ہو سکتی ہے۔ ضلعی انتظامیہ جن تاجروں کے خلاف کارروائی کرتی ہے وہ بھی برائے نام ہوتی ہے۔ اور جن کے خلاف کارروائی ہوتی ہے ان کو بھی کچھ لے دے کر چھوڑ دیا جاتا ہے۔

    وفاقی سمیت تمام صوبوں میں نئی حکومتوں کے قیام کے بعد آیا سیاسی سطح پر صورتحال بہتر ہو جائے گی یا سیاسی استحکام آئے گا؟ ان سوالات پر بات کرتے ہوئے پروگرام کے دونوں شرکا کا کہنا تھا کہ شاید کچھ حد تک تو استحکام آئے گا مگر مستقل استحکام مشکل دکھائی دے رہا ہے۔ وفاقی کابینہ کے قیام کے بعد حکومت کی پہلی ترجیح معاشی استحکام اور خاص طور آئی ایم ایف سے طویل المدتی پروگرام کے حوالے سے بات چیت کرنا ہے۔ ان مذاکرات کو کامیاب بنانے کے لئے حکومت کو بہت سارے ناپسندیدہ اقدامات کرنا ہوں گے۔

    اسحاق ڈار کو وزیر خزانہ کی جگہ وزیر خارجہ بنانے کے فیصلے کی وجوہات بیان کرتے ہوئے انور بنگش کا کہنا تھا کہ ایک بڑی وجہ تو بظاہر آئی ایم ایف کے ساتھ ہونے والے مذاکرات ہیں۔

     

    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleمچل مارش:ٹی 20 ورلڈ کپ کیلئے کپتان مقرر
    Next Article اسحاق ڈار نے وزیر خارجہ کا چارج سنبھال لیا
    Web Desk

    Related Posts

    پاکستان، ایران اور ترکی کے درمیان ریلوے کوریڈور کی بحالی

    ستمبر 17, 2025

    معدنی دوڑ، ایک موقع یا ایک اور کھویا ہوا امکان؟

    ستمبر 16, 2025

    اسلامی ٹاسک فورس کا قیام، پاکستان کی جراتمندانہ تجویز

    ستمبر 16, 2025
    Leave A Reply Cancel Reply

    Khyber News YouTube Channel
    khybernews streaming
    فولو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    • YouTube
    مقبول خبریں

    سعودی سرمایہ کاری اورتجارت کو مزید مستحکم کرنے کے خواہاں ہیں، وزیراعظم شہبازشریف

    ستمبر 18, 2025

    یو اے ای کو شکست، پاکستان نے ایشیا کپ کے سُپر4 مرحلے کیلئے کوالیفائی کرلیا

    ستمبر 17, 2025

    متنازع ریفری اینڈی پائی کرافٹ نے پاکستانی ٹیم سے معافی مانگ لی

    ستمبر 17, 2025

    پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان سٹریٹیجک باہمی دفاعی معاہدہے پر دستخط

    ستمبر 17, 2025

    شہباز شریف کے جہاز کا سعودی فضائی حدود میں داخلے پر سعودی لڑاکا طیاروں کا پُرتپاک استقبال

    ستمبر 17, 2025
    Facebook X (Twitter) Instagram
    تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2025 اخبار خیبر (خیبر نیٹ ورک)

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.