Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

جھیل سیف الملوک روڈ آمدو رفت کیلئے کھول دی گئی

جھیل سیف الملوک روڈ آمدو رفت کیلئے کھول دی گئی ہے۔

سیاحوں کیلئے خوشخبری سامنے آگئی ہے،جھیل سیف الملوک روڈ کو آمدو رفت کے لئے کھول دیا گیا ہے۔
پہلی دفعہ تاریخ میں جھیل روڈ کو وقت سے پہلے کاغان ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے ٹیکنیکل سٹاف نے بحال کیا ہے ۔
وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور اور مشیر سیاحت وثقافت اور آثار قدیمہ زاہد چن ان سب کی حصوصی ہدایت پر پاکستان کے مشہور اور حسین سیاحتی مقام جھیل سیف الملوک کو جانے والی روڈ  کو کھول دیا گیا ہے۔کاغان ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے ٹیکنیکل سٹاف نے بھاری مشینری کے ذریعے طویل اور کافی مشقت کے بعد کم سے کم وقت میں جھیل روڈ کو صاف کر کے سفر کیلئے کھول دیا ہے۔اب سے سیاح آسانی سے جھیل سیف الملوک کا سفر کرسکے گئے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.