Close Menu
اخبارِخیبرپشاور
    مفید لنکس
    • پښتو خبرونه
    • انگریزی خبریں
    • ہم سے رابطہ کریں
    Facebook X (Twitter) Instagram
    جمعہ, ستمبر 18, 2026
    • ہم سے رابطہ کریں
    بریکنگ نیوز
    • پیٹرولیم مصنوعات کی بڑھتی قیمتیں، وفاقی حکومت نے کفایت شعاری مہم کا اعلان کردیا، اعلامیہ جاری
    • کرک پولیس مقابلہ، ظفران شہید کیس کا مرکزی نامزد اشتہاری ملزم ہلاک
    • تحریک انصاف لانگ مارچ کیلئے اسلام آباد نہیں پہنچے گی،گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی
    • فیلڈ مارشل عاصم منیر سے ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کا ٹیلیفونک رابطہ، علاقائی صورتحال پر غور
    • لاہور ہائیکورٹ نے محمد رضوان کی این سی سی آئی اے نوٹسز کیخلاف درخواست مسترد کردی
    • لندن میں پاکستان انویسٹمنٹ راؤنڈ ٹیبل: وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا معاشی اصلاحات پر خطاب
    • ازبک میڈیا وفد کا وزارت خارجہ کا دورہ، پاک ازبک تعلقات پر بریفنگ
    • مکہ مکرمہ پر ڈرون حملے کی کوشش، پاکستانی دفترِ خارجہ کی شدید مذمت
    Facebook X (Twitter) RSS
    اخبارِخیبرپشاوراخبارِخیبرپشاور
    پښتو خبرونه انگریزی خبریں
    • صفحہ اول
    • اہم خبریں
    • قومی خبریں
    • بلوچستان
    • خیبرپختونخوا
    • شوبز
    • کھیل
    • بلاگ
    • ادب
    • اسپاٹ لائٹ
    اخبارِخیبرپشاور
    آپ پر ہیں:Home » پاکستان میں پہلی بار ڈریگن بوٹ فیسٹیول کا انعقاد، دریائے کابل پر پاک چین دوستی کے رنگ
    پشاور سٹی جون 16, 2026

    پاکستان میں پہلی بار ڈریگن بوٹ فیسٹیول کا انعقاد، دریائے کابل پر پاک چین دوستی کے رنگ

    Facebook Twitter Email
    Share
    Facebook Twitter Email

    پشاور (ناز پروین) پشاور میں قائم چینی ثقافتی مرکز چائنہ ونڈو نے پاکستان اور چین کے درمیان دوستی کے فروغ میں ایک نئی تاریخ رقم کرتے ہوئے پاکستان کا پہلا ڈریگن بوٹ فیسٹیول کامیابی سے منعقد کیا۔ دریائے کابل کے کنارے منعقد ہونے والے اس منفرد اور تاریخی ایونٹ نے کھیل، ثقافت اور بین الاقوامی دوستی کو ایک ہی پلیٹ فارم پر یکجا کر دیا۔

    ڈریگن بوٹ ریس کے مقابلوں میں خیبر پختونخوا پولیس اور چارسدہ کی مشترکہ ٹیم نے پہلی پوزیشن حاصل کی، جبکہ سپورٹس رائٹرز ایسوسی ایشن کی ٹیم دوسرے اور پشاور ہائی کورٹ کی ٹیم تیسرے نمبر پر رہی۔

    دریائے کابل کے پانیوں پر پہلی بار چینی ثقافت کے رنگ بکھر گئے، جہاں رنگ برنگی کشتیوں، ڈھول کی تھاپ اور کشتی رانوں کے پُرجوش نعروں نے شائقین کو مسحور کیے رکھا۔ مقابلوں میں سو سے زائد کشتی رانوں نے حصہ لیا جنہیں مختلف ٹیموں میں تقسیم کیا گیا تھا۔ کشتی رانوں نے بہترین ہم آہنگی، مہارت اور ٹیم ورک کا مظاہرہ کرتے ہوئے حاضرین سے بھرپور داد وصول کی۔

    تقریب میں وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کے معاون خصوصی برائے ثقافت و سیاحت ملک عدیل اقبال مہمانِ خصوصی تھے۔ اس موقع پر صوبائی وزراء فضل شکور اور اختراللہ جان، اراکین صوبائی اسمبلی، ڈپٹی کمشنر چارسدہ عظمت اللہ وزیر، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریسکیو 1122 مس رینا عباسی، ڈائریکٹر کلچر اینڈ ٹورازم مس حلیمہ اقبال سمیت دیگر اعلیٰ حکام اور ہزاروں شہری شریک ہوئے۔

    ایونٹ کے لیے ضلعی انتظامیہ نے سکیورٹی اور کشتی رانوں کی حفاظت کے بہترین انتظامات کیے تھے۔ فیڈرل کانسٹیبلری کے بینڈ نے پاک چین دوستی پر مبنی دھنیں پیش کیں جبکہ ایف سی جوانوں نے روایتی خٹک ڈانس کا شاندار مظاہرہ کرکے تقریب کو مزید دلکش بنا دیا۔

    فیسٹیول کی ایک نمایاں خصوصیت خواتین کشتی رانوں کی بھرپور شرکت تھی۔ یہ پہلا موقع تھا کہ خواتین کی بڑی تعداد نے ڈریگن بوٹ ریس میں حصہ لیا۔ چینی مہمانوں نے بھی ایونٹ میں خصوصی دلچسپی لی اور اس کے کامیاب انعقاد کو سراہا۔

    تقریب کے اختتام پر معاون خصوصی ملک عدیل اقبال نے کامیاب ٹیموں میں ٹرافیاں، میڈلز اور نقد انعامات تقسیم کیے۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ چائنہ ونڈو پشاور پاک چین دوستی کے فروغ کا ایک اہم مرکز بن چکا ہے۔ ان کے مطابق دریائے کابل میں ڈریگن بوٹ فیسٹیول کا انعقاد نہ صرف صوبے کا مثبت تشخص دنیا کے سامنے اجاگر کرنے کا ذریعہ بنا بلکہ مستقبل میں سیاحت کے فروغ میں بھی اہم کردار ادا کرے گا۔

    ملک عدیل اقبال نے پاک چین دوستی کی 75 ویں سالگرہ کے موقع پر اس تاریخی فیسٹیول کے کامیاب انعقاد پر چائنہ ونڈو کی انتظامیہ کو مبارکباد دیتے ہوئے امید ظاہر کی کہ یہ ایونٹ آئندہ برسوں میں باقاعدگی سے منعقد کیا جائے گا۔

    چائنہ ونڈو کے ایڈمنسٹریٹر امجد عزیز ملک نے کہا کہ ڈریگن بوٹ فیسٹیول چین کی قدیم ثقافتی روایت کو پاکستان میں متعارف کرانے کے ساتھ ساتھ دونوں ممالک کے عوام کو ایک دوسرے کے مزید قریب لانے کا مؤثر ذریعہ ثابت ہوا ہے۔ انہوں نے کامیاب انعقاد پر ضلعی انتظامیہ، سکیورٹی اداروں اور تمام شریک اداروں کو خراج تحسین پیش کیا اور بتایا کہ مستقبل میں بھی اس فیسٹیول کے انعقاد کی منصوبہ بندی جاری ہے۔

    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleایک سال میں 2 محاذوں پر کامیابی حاصل ہوئی، معاشی و دہشتگردی کے خلاف جنگ بھی جیتیں گے، وزیر دفاع خواجہ آصف
    Next Article اٹک میں سی ٹی ڈی کا کامیاب آپریشن، 5 دہشت گرد ہلاک
    Web Desk

    Related Posts

    پشاور میں 24 گھنٹوں کے دوران فائرنگ کے 2 واقعات، دو افراد قتل

    ستمبر 15, 2026

    پشاور کے 45 نجی اسکولوں میں افغان بچوں کے داخلوں کی نشاندہی، کارروائی کی تیاری

    ستمبر 12, 2026

    پشاور میں متنی پولیس سٹیشن پر دہشتگردوں کا ڈرون حملہ ناکام بنادیا گیا،سی سی پی او ڈاکٹر میاں سعید

    اگست 29, 2026

    Comments are closed.

    khybernews streaming
    فولو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    • YouTube
    مقبول خبریں

    پیٹرولیم مصنوعات کی بڑھتی قیمتیں، وفاقی حکومت نے کفایت شعاری مہم کا اعلان کردیا، اعلامیہ جاری

    ستمبر 17, 2026

    کرک پولیس مقابلہ، ظفران شہید کیس کا مرکزی نامزد اشتہاری ملزم ہلاک

    ستمبر 17, 2026

    تحریک انصاف لانگ مارچ کیلئے اسلام آباد نہیں پہنچے گی،گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی

    ستمبر 17, 2026

    فیلڈ مارشل عاصم منیر سے ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کا ٹیلیفونک رابطہ، علاقائی صورتحال پر غور

    ستمبر 17, 2026

    لاہور ہائیکورٹ نے محمد رضوان کی این سی سی آئی اے نوٹسز کیخلاف درخواست مسترد کردی

    ستمبر 17, 2026
    Facebook X (Twitter) Instagram
    تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2026 اخبار خیبر (خیبر نیٹ ورک)

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.