اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں بڑھنے کے باوجود پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں نہ بڑھانے کا اعلان کیا ہے۔
وزیراعظم شہباز شریف نے اپنے بیان میں کہا کہ عام آدمی پر بوجھ کم کرنے کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ نہیں کیا جا رہا۔ وزیرِاعظم نے کہا کہ وعدے کےمطابق جس قدر ہو سکا ان مشکل حالات میں عوام تک ریلیف پہنچائیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ خطے میں کشیدگی کی وجہ سے عالمی معیشت اس وقت دباؤ میں ہے، عالمی معیشت پردباؤ کی وجہ سے پاکستان کی معیشت پربھی گہرے اثرات مرتب ہونے کا خدشہ ہے۔
وزیرِ اعظم نے کہا کہ بروقت پالیسی سازی اور مالی نظم و ضبط سے صورتحال سے نمٹنے کی کوشش جاری ہے، مشکل حالات میں غریب آدمی پر بوجھ کم کرنےکیلئے اشرافیہ اور حکومت سے شروعات کا عزم کیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ خوش آیند ہے کہ وفاقی حکومت میں بچت اقدامات کے ساتھ صوبائی حکومتیں بھی ساتھ دے رہی ہیں، اللہ کےکرم اور سفارتی،معاشی ٹیم کی کوششوں سےخام تیل کی ملکی ضرویات کیلئے مناسب مقدار میسر ہے۔
ہفتہ, اپریل 4, 2026
بریکنگ نیوز
- وزیراعظم شہبازشریف کا پیٹرول کی قیمت فی الفور 80 روپے کم کرنے کا اعلان
- پاکستان کا متحدہ عرب امارات کا 2 ارب ڈالر قرضہ واپس کرنے کا فیصلہ
- خیبر پختونخوا اور اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف شہروں میں زلزلے کے شدید جھٹکے، شدت 6.3 ریکارڈ
- پشاور میں پٹرولیم مصنوعات کی مہنگائی کے خلاف 4 اپریل کو احتجاجی ریلی کا اعلان
- خیبر نیوز پشاور کا منفرد پروگرام "نوے کل” نوجوانوں کا پسندیدہ شو بن گیا
- خیبرٹیلی ویژن اور فلاحی تنظیم خودمختار ساوی نے میرے والد کی فنی خدمات کو سراہا
- بنوں: تھانہ ڈومیل پر دہشت گردوں کا خودکش حملہ ناکام، 5 شہری شہید،پولیس اہلکاروں سمیت 19 افراد زخمی
- دہشت گردی کی ناکامی اور بدلتی ہوئی حکمت عملی

